خطبات دین پوری :صاحب خطبات امام اہلِ سنت حضرت مولاناعبدالشکورصاحب ؒ(المتوفی۱۴۰۷ھ م۱۹۸۷ء)کی ولادت باسعادت بستی” دِین پور“تحصیل ”رحیم یارخاں“صوبہ” سندہ“ پاکستان میں۱۹۳۱ءمیں ایک علمی خاندان اورتاریخ ساز،اکابرکی آبادہ کردہ بستی، علم کا مرکز ،تحریک آزادی میں اکابرکی توجہات کا محوراورجہاں سے امامِ انقلاب حضرت مولانا عبیداللہ سندہی ؒ نے افغانستان کے تاریخی سفرکا آغا ز فرمایا ، ”دین پور“میں ہوئی۔
تعلیم وتربیت
آپ کی ابتدائی تعلیم ”دین پور“ہی میں ہوئی ،انتہائی تعلیم صوبہءسندھ کے مختلف مدارس میں حاصل کرنے کے بعدمدرسہ ”قاسم العلوم“سندھ سے ۱۹۳۱ ء میں سندفراغت حاصل کی۔
مفسرقرآن حضرت مولانا عبیداللہ سندہی ؒ سے گلستان کا دوسرا باب اور حضرت مولاناحسین احمدمدنی ؒ سے منیة المصلی تبرکاپڑھا ، رسمی تعلیم اور علوم تفسیر میں تخصص حاصل کرنے کے بعدمیدان عمل میں قدم رکھا ،بے شماردینی وملی خدمات انجام دیں-
فن خطابت میں آپ ایک منفرد اندازکے مالک تھے،آپ کی تقریر،دل پذیر،دل چسپ اورنہایت موثرہوتی تھی ،آپ بلاتکلف وبلاتصنع فصیح وبلیغ مسجع ،مقفی اورمترادفات سے مزین کلام فرماتے جونہایت شیریں،پرکشش ،سامعین کی توجہات کامرکز اور ان کی دل کی گہرائیوں میں اترنے والا ہوتا تھا ،حضرت مولانا نے اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت سے پورے پاکستان میں تحفظ سنت کی نسبت پر بھرپورفائدہ اٹھا یا اور امت کو فائدہ پہنچایا ۔
دارالعلوم دیوبند میں تقریر
دارالعلوم دیوبندمیں جلسہ استقبالیہ میں تقریرکرتے ہوئے برجستہ حضرت شیخ الہندؒ کے بارے میں ارشادفرمایا: ”شیخ الہندمولانا محمودالحسن ؒ ذوالمنن،استاذالعلماء،مفسر،محدث،سیاستدان تھے،محمودکی ہرصفت محمودتھی ،جوان میں موجودتھی ،ان کا ہرشاگر،رشیدتھا ،قابل دیدتھا،لائق تقلیدتھا“
قاضی احسان احمدصاحب کی تعزیتی تقریرمیں ارشادفرمایا: ”احسان پر اللہ کا احسان تھا، کیا عجب انسان تھا ،بہادرتھا،مردمیدان تھا،خادم ِ قرآن تھا، ذی شان تھا ،علماءکا قدردان تھا ،عاشق نبی آخرالزمان تھا، مرحوم کئی صفات کا حامل تھا ، علماءکےزمرہ میں شامل تھا ،دشمنوں کا حبیب تھا ،خوش بخت، خوش نصیب تھا ،فصیح تھا، ادیب تھا،پاکستان کا خطیب تھا ،قاضی تھا ،غازی تھا ،اللہ اس سے راضی تھا ،چشم میں حیا تھی ،طبیعت باوفاتھی، پیاری اداتھی ،“
بہرکیف یہ خطبات اسی قادرالکلام خطیب ِذی شان کے افادات کا مجموعہ ہے جس کوقاری جمیل الرحمن اخترصاحب نے مرتب کیا ہے اور یہ چارجلدوں میں توحیدبار ی ،سیرت النبی ،سیرت الخلفاءالراشدین ،شان صحابہ ،شان علماءدیوبند،عظمت قرآن ،عظمت مسجد،جہاد،حقوق الوالدین ،اخلاص نیت وغیر ہ عناوین پرمشتمل ہے ۔ فہارس خطبات :خطبات دین پوری:۳۸،مرتب عبداللطیف قاسمی
دینی علمی اورتحقیقی مضامین ومقالات کے لئے فیضان قاسمی ویب کا مطالعہ کریں ۔http://dg4.7b7.mywebsitetransfer.com