ماہ صیام آیا: نظم۔مبارک ہو مسلمانو!ماہ صیام آیا : عارف باللہ حضرت مولانا قاری سیدصدیق صاحب باندوی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک خوب صورت نظم جوفضائل رمضان اوراستقبال رمضا ن پر مشتمل ہے ،آپ حضرات کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے
آواز :قاری خوش الحان حافظ محمدکلیم اللہ صاحب غیثی استاذ شعبہ حفظ جامعہ غیث الہدی بنگلور
پھرما ہ صیام آیا
مبارک ہو مسلمانو! کہ پھر ماہ صیام آیا خداکی رحمتوں اوربرکتوں کا ازدحام آیا
خداکا شکرہے فصل بہارجاں فزائی آئی خوشا قسمت کہ پھرسے زندگی میں یہ مقام آیا
زمانہ آگیا پھرسے لطف باری عام اب آیا نصیب اپنے کو پھر سے زندگی میں یہ مقام آیا
قیامت میں یہ روزہ ڈھال ہوگا روزہ داروں کی یہ سرمایہ بھی اپنا کیسے آڑے وقت کام آیا
ہدایت کے صحیفے سب کے سب اس ماہ میں اترے اسی ماہ میں مبارک میں کلاموں کا امام آیا
اسی میں رات ایک آئی ہزاروں ماہ سے افضل کہ جس میں چشمہء رحمت سے بندوں کو سلام آیا
گزاری جس نے اپنی زندگی ساری اطاعت میں الخ
حضرت مولانا سید محمدرابع حسنی ندوی مد ظلہ کی ایک دردمندانہ نصیحت
موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری
آج جب کہ ساری دنیا میں مسلمانوں کونشانہ بنایاجارہے ،انہیں بدنام کیاجارہاہے ،ان پرالزامات تھوپے جارہے ہیں ،جس کی وجہ سے ہرجگہ مسلمانوں کو سخت جدوجہد کرنی پڑرہی اوران کی اس جد وجہد کو ہرجگہ پوری طاقت سے دبایاجارہے ؛بلکہ ظالمانہ طریقہ کچلاجارہے ،یورپ ہویاایشیا یاامریکہ ہرجگہ اسلام کا نام لینے والے مصیبت میں مبتلاکئے جارہے ہیں ،جیسے کہ کوئی خون خوارطاقت ابھرنے لگی ہو اوراس کو کچلنے کے لئے سب کے سب لگ جائیں ۔
ضرورت ہے کہ اس مصیبت کو ہم دعوت ووضاحت کے جائز ومؤثر طریقوں کے ذریعہ جتنا دورکرسکیں،ا س سے دورکریں اورجوظلم صحیح واقفیت کے باجود ہمارے ساتھ غیرمنصفانہ برتاجائے ،توہم اس پوری طاقت اورہمت سے مقابلہ کریں اوراپنی نئی نسلوں میں موجودہ خرابی پیداکرنے والی تدابیر کے نتیجہ میں جوبگاڑ ہورہاہے ،اس کو اسلامیں تعلیمات کی روشنی میں مناسب تدابیر اختیار کرکے درپیش خطرات سے بچائیں ۔ حضرت مولانا سید محمدرابع حسنی ندوی مد ظلہ (تعمیرحیات ۲۵؍دسمبر۲۰۱۹)