شب قد ر کے فضائل پر مشتمل ایک خوبصورت نظم
اظہارخیال حضرت اقدس مولانا قاری صدیق احمد صاحب باندوی ؒ
پیش کش: حافظ وقاری محمدکلیم اللہ صاحب غیثی استاذ جامعہ غیث الہدی بنگلور
مبارک ہومسلمانو! مبارک ہومسلمانومبارک ہومسلمانو! مبارک رات آئی ہےخداکی رحمتوں اوربرکتوں کوساتھ لائی ہے
فضائل اس مبارک رات کے ،میں تم کو سناتاہوںخدائے پاک کا ارشاد،میں تم کوسناتاہوںہزاروں رات سے افضل ،یہ بے شک رات ہوتی ہےفرشتوں کے اترنے کا سبب یہ رات ہوتی ہے