ماہ صیام آیا:نظم

مبارک ہو مسلمانو!ماہ صیام آیا : عارف باللہ حضرت مولانا قاری سیدصدیق صاحب باندوی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک خوب صورت نظم جوفضائل رمضان اوراستقبال رمضا ن پر مشتمل ہے ،آپ حضرات کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے

آواز :قاری خوش الحان حافظ محمدکلیم اللہ صاحب غیثی استاذ شعبہ حفظ جامعہ غیث الہدی بنگلور

پھرما ہ صیام آیا

مبارک ہو مسلمانو! کہ پھر ماہ صیام آیا خداکی رحمتوں اوربرکتوں کا ازدحام آیا

خداکا شکرہے فصل بہارجاں فزائی آئی خوشا قسمت کہ پھرسے زندگی میں یہ مقام آیا

زمانہ آگیا پھرسے لطف باری عام اب آیا نصیب اپنے کو پھر سے زندگی میں یہ مقام آیا

قیامت میں یہ روزہ ڈھال ہوگا روزہ داروں کی یہ سرمایہ بھی اپنا کیسے آڑے وقت کام آیا

ہدایت کے صحیفے سب کے سب اس ماہ میں اترے اسی ماہ میں مبارک میں کلاموں کا امام آیا

اسی میں رات ایک آئی ہزاروں ماہ سے افضل کہ جس میں چشمہء رحمت سے بندوں کو سلام آیا

گزاری جس نے اپنی زندگی ساری اطاعت میں الخ