خطبات ومواعظ موثرذریعہ تبلیغ

خطبات ومواعظ مؤثرذریعہ تبلیغ

الحمدللہ الحنان المنا ن ذی الطول والفضل والاحسان ،والصلوة والسلام علی من انزل القرآن ،وبعث الی کافة الانس والجان ،وعلی آلہ، واصحابہ ،ومن تبعھم باحسان ،امابعد

نبوت کا سلسلہ ہمارے نبی سیدالمرسلین وخاتم النبیین جناب محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پرختم ہوگیا ؛لیکن نبوت کا مشن ومقصد قیامت تک جاری رہےگا اورداعی حق ہمیشہ دعوتِ حق کا کا م کرتے رہیں گے،اللہ کے پیغامات وہدایات کو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے توسط سے پہنچی ہیں ان کو امت تک خطبات ومواعظ کے ذریعہ پہنچاتے رہیں گے۔

دین اسلام کی تبلیغ واشاعت کے لئے قدرت نے متعددوسائل رکھے ہیں ،جن سے ہرزمانہ میں اس زمانہ کے مخصوص حالات کے پیش نظرفائدہ حاصل کیا گیا ،ان ہی میں سےخطبات ومواعظ موثرذریعہ تبلیغ ہیں، یہی وجہ کہ حضرت سیدنا موسی علیہ السلام نے نبوت کے ملتے ہی زبان کی سلاست وروانی کے لئے دعاءفرمائی،علماءکرام نے ہرزمانہ میں اس مؤثرہتھیار سے کام لیاہے؛ کیونکہ علماءہی انبیاءکے صحیح جانشین اورعلمی وارث ہیں ۔

خطبات ومواعظ کو مؤثرکیسے بنائیں

وعظ وتقریر،خطبات ومواعظ کے مؤثرومفیدہونے اوردینِ صحیح اورفکرسلیم کو عوام وخواص کے دلوں میں اتارنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ خطبات ومواعظ ظاہری اعتبارسے آیاتِ قرآنیہ ،احادیثِ نبویہ ، محدثین ،مفسرین ،حکماءاوراہل اللہ کی تشریحات،حکماءاسلام کے حکیمانہ اقوال ومواعظ،اسرارِشریعت ، حقائق ودقائق ،نکات وفوائد،قدیم وجدید تحقیقات ،واقعات وحکایات اوربامعنی عربی ،فارسی اوراردو اشعارپرمشتمل ہوں۔

معنوی اعتبارسے خطیب وواعظ سورزدروں،امت کے لئے بے قراری وبے چینی ،دین اسلام کی اشاعت کے لئے فکر مسلسل ،یقین کی قوت اورعمل کی طاقت سے آراستہ ہو ں،تو وہ خطبات ومواعظ” ازدل می خیزدوبردل می ریزد“کے مصداق ہوکر سامعین کے دلو ں میں بجلی بن کراترتے ہیں۔

یہی وہ خصوصیات ہیں جو سیدناعبدالقادرجیلانی ،حافظ ابن القیم جوزی ،حضرت جی مولانا محمدیوسف صاحب کا ندھلوی،حضرت قاری طیب صاحب اورحضرت عطاءاللہ بخاری وغیرہ رحمہم اللہ کے خطبات و مواعظ میں پائی جاتی تھیں ،جس کی وجہ سے ہزاروں اورلاکھوں کے مجمع کو توبہ واستغفارکی توفیق نصیب ہوتی اوران کے دلو ں میں آخرت کا شوق اوردنیا سے بے رغبتی پیداہوجاتی اوران اکابر نے اپنے اپنے زمانہ میں خطبات ومواعظ کے ذریعہ دین اسلام کی بہت بڑی بڑی خدمات انجام دی ہیں ۔

یہی وہ خصوصیات ہیں جو سیدناعبدالقادرجیلانی ،حافظ ابن القیم جوزی ،حضرت جی مولانا محمدیوسف صاحب کا ندھلوی،حضرت قاری طیب صاحب اورحضرت عطاءاللہ بخاری وغیرہ رحمہم اللہ کے خطبات و مواعظ میں پائی جاتی تھیں ،جس کی وجہ سے ہزاروں اورلاکھوں کے مجمع کو توبہ واستغفارکی توفیق نصیب ہوتی اوران کے دلو ں میں آخرت کا شوق اوردنیا سے بے رغبتی پیداہوجاتی اوران اکابر نے اپنے اپنے زمانہ میں مواعظ وخطبات کے ذریعہ دین اسلام کی بہت بڑی بڑی خدمات انجام دی ہیں ۔

فہارس خطبات ومواعظ کی ضرورت

ایک عرصہ دراز سے خیال تھا کہ ہمارے مرحوم وباحیات اکابرکے خطبات۔ ماشاءاللہ۔ وہ اسی قبیل کے ہیں اورہمارے لئے عمدہ وبے مثال نمونہ ہیں ؛لیکن جب کسی مطلوبہ مضمون وموادکی ضرورت پیش آتی ہے، تو ایک کتاب کی تمام جلدوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور بسااوقات تلاش بسیارکے باوجود مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ،پھرکبھی ان کتابوں کی ضرورت پیش آتی ہے، تو تمام جلدوں میں تلاش کرنے کی ہمت نہیں رہتی جس کی وجہ سے ان عظیم خطبات سے استفادہ سے محرومی ہوجاتی ہے،یاجن خطبات کی مشتملا ت کثرتِ مزاولت سے یادہوگئے ہیں، ان پراکتفاءکیا جاتارہتاہے۔

اس لئے ضرورت تھی کہ ہمارے اکابرکے تمام خطبات جو مرتب کئے گئے ہیں، ان کی اجمالی فہرست تیارکی جائے تاکہ تفصیلی فہارس سے استفادہ آسان ہوسکے اور اہل علم واکابرکی خدمت بھی ہوجائے ،نیز نوجوان فضلاءاپنی تقاریر وخطبات کی تیاری میں عمدہ مواد ،سلیقہ ءخطابت ،سوزدروں،عمل کی طاقت سے وافرحصہ پاسکیں کہ یہ خطبات ”ہرگلے را رنگ وبوئے دیگراست “ کے مصداق ہیں ،فصاحت وبلاغت ،قو ت استدلال ،عمدہ موادکی فراہمی ،کلام کی تاثیر،امت کی اصلاح کی فکرمسلسل ،اشاعت اسلام کے لئے بے قراری وبے چینی ،سورزدروں،عمل کی طاقت کا ایک بے مثال و لائق تقلید نمونہ پیش نظررہے ،یہ نوجوان فضلا ءان صفات وخصائل سے متصف ہوسکیں۔

فہارس خطبات ومواعظ میں مندرجہ ذیل چیزوں کا اہتمام

فہارس خطبات ومواعظ میں مندرجہ ذیل چیزوں کا اہتمام کیاگیاہے : الف:شروع کتاب میں تمام کتابوں اورخطبات اوراصحاب خطبات کے متعلق چندنقوش وتاثرات کا عقیدت مندانہ تذکرہ ہے تاکہ استفادہ کرنے والوں کے لئے بصیرت وشرح صدرکا سبب اوراطمینان قلب کا باعث ہو،یہ تعارف نہ سوانح حیات ہے، نہ متعلقہ کتاب پرتنقیدی تجزیہ وتبصرہ ۔

ب:اس کتاب میں ”الترغیب والترہیب“زادالمعادفی ھدی خیرالعباد“”احیاءعلوم الدین “ ”معارف القرآن“”معارف الحدیث“ کو شامل کیا گیاہے تاکہ خطبات وتقاریرکی تیاری میں تفسیرقرآن ،تشریحا ت حدیث اوراسرارشریعت پرمشتمل معروف ومشہوراوراکابرکے متداول کتابوں سے ہمارے لئے استفادہ آسان اورہمارے خطبات ومواعظ مستندمراجع سے مزین ہوجائیں۔

ج:اس کتاب میں تمام متعارف ومتداول خطبات ومواعظ کا احاطہ نہیں کیاگیاہے؛ بلکہ اپنے نزدیک میسرخطبات ہی کو شامل کیاگیاہے ۔ د:تعارف خطبات اوراجمالی فہرست کی ترتیب اور تقدیم وتاخیرمیں صاحبِ خطبات کے زمانہءوفات کا لحاظ کیاگیاہے ،لہذا تعارف وخطبات کی ترتیب تاریخی اورزمانی ہے ،خطبات اوراصحاب خطبات کے درجات ومراتب پرمبنی نہیں ۔

نوٹ: اس کتاب کا سب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ خطیب ومقرروقت کوضائع کئے بغیرمختصروقت میں مطلوبہ مضمون اورموادکو پاسکتاہے ،ایک کتاب کی تمام جلدوں کوتلاش کرنے کی زحمت نہیں ہوگی ،اگرنسخہ ایک ہو،تو بقید صفحہ اورنسخوں کا اختلاف ہو،تو کم از کم جلدکی نشاندہی ہوہی جاتی ہے ۔

قارئین کرام سے گزارش

قارئین کرام سے گزارش ہے وہ موقع نکال کرتعارفِ خطبات کا ضرورمطالعہ فرمائیں کہ اس سے خطبات اوراصحابِ خطبات کی عظمت ووقعت معلوم ہوگی جس کی وجہ سے ان کتابوں سے استفادہ ہمارے لئے آسان ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ بندئہ عاجزوناتواں کی اس سعی کو مشکوراورعمل کو مقبول بنائے ۔آمین یارب العالمین۔بداللطیف قاسمی،خادم تدریس جامعہ غیث الہدی، شکاری پالیہ، بنگلور ۳/رجب المرجب ۱۴۳۵؁ھ ۳/مئی ۲۰۱۴؁ء (فہارس خطبات ومواعظ:۵)

کلمات ِتبریک حضرت اقدس مولانا مفتی محمداسلم صاحب رشادی وقاسمی ،دامت برکاتہم

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد: مولانامفتی عبداللطیف صاحب۔زیدعلمہ۔ کی نئی تصنیف ”فہارس ِخطبات ومواعظ“آپ کے ہاتھوں میں ہے ،مولانا۔زیدعلمہ۔نے کافی محنت وکوشش سے کتب تفسیروحدیث اورمواعظ وخطبات کو کھنگال کرطالبین کی سہولت کی خاطرمختلف کتب کی فہرستوں کو یک جاکیاہے ۔ طالیینِ علوم نبوت کو ابتداء امختلف مضامین تلاش کرنے میں دشواری ہوتی ہے اوربعض دفعہ تمام کتب کے دست یاب نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشانی ہوتی ہے ،اس مجموعہ سے ان شاءاللہ ایک جگہ پریہ تلاش کرلیاجاسکتاہے کہ مطلوبہ مضمون کن کن کتابوں میں مل سکتاہے ؟پھران کتب سے استفادہ کیاجاسکتاہے ۔

الیکٹرانک کے اس دورمیں جب کہ صرف{Search}بحث کے بٹن دبانے سے ہزارہاکتب سے مطلوبہ مضمون لمحوں میں اسکرین پرنمودارہوجاتاہے ،یہ کوشش بھی قابلِ قدرہے اورلائق ِ مبارک بادہے ،اللہ جل شانہ عزیز مکرم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اورامت کو اس سے بھرپوراستفادہ کی توفیق عطافرمائے ۔آمین ۔ محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ٭ستاروں پہ جوڈالتے ہیں کمند (حضرت مولانا مفتی )محمداسلم رشادی ،غفرلہ (دامت برکاتہم)مہتمم جامعہ غیث الہدی ،بنگلور ، ۲۷/رجب المرجب۱۴۳۵؁ھ،م۲۷/جون۲۰۱۴؁ء (فہارس خطبات ومواعظ:۴) http://dg4.7b7.mywebsitetransfer.com خالص دینی واصلاحی ویب سائٹ ہے ۔